کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا نہ بھارت نعیم الحق

بھارت کی حکومت کو پاکستان سے بات کرنی پڑے گی، معاون خصوصی


ویب ڈیسک August 18, 2019
حکومت سنبھالنے پر پتا چلا کہ ہر ادارے کا خزانہ خالی ہے، نعیم الحق فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اگر کشمیر پر جنگ ہوئی تو نہ پاکستان رہے گا اور نہ ہی ہندوستان بچے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران نعیم الحق نے کہا کہ کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا نہ ہندوستان، وزیراعظم عمران خان نے کئی بار مودی سے بات کرنے کی کوشش کی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ بھارتی حکومت مذاکرات کے لیےنہیں مان رہی ، امریکی صدر بھارتی حکومت کے مذاکرات کے لیے نہ ماننے پر حیران ہوئے۔ کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کی حکومت کو پاکستان سے بات کرنی پڑے گی۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے پر پتا چلا کہ ہر ادارے کا خزانہ خالی ہے اور دیوالیہ نکل چکا، ہم ملکی واجبات کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں تھے، پہلا سال مشکل گزرا اور ہمیں سخت اقدامات کرنا پڑے۔ ملکی واجبات ادا کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں شرو ع کی گئیں، وزیر اعظم ملک کے لیے 18، 18 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن ہمارامؤقف بھی شامل کریں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت ساڑھے تین سے چار لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں، غریب افراد 5 ، 10 اور 15 ہزار روپیہ ماہانہ دے کر گھر کے مالک بن سکیں گے، 5 سال میں تمام غریبوں کو گھر فراہم کریں گے، ساڑھے 7 لاکھ روپے کی طبی امداد اور اسپتال سے علاج کی سہولت دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |