سانحہ پشاور ایکسپو پاکستان نمائش کے منتظمین تشویش میں مبتلا

ایک ہزار غیرملکی خریداروں کی شرکت متوقع، دلخراش واقعہ کے بعد تعداد میں کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا


Staff Reporter September 23, 2013
نمائش میں ایک ہزار سے زائد غیرملکی خریدار اور مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پشاور میں دہشت گردی کی کارروائی میں اقلیتی پاکستانیوں کے قیمتی جانی نقصان نے کراچی میں 26ستمبر سے شروع ہونے والی ایکسپو پاکستان نمائش کے منتظمیں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ایکسپو سینٹر میں ہونے والی چار روزہ نمائش میں ایک ہزار سے زائد غیرملکی خریدار اور مندوبین شرکت کررہے ہیں جن کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں تاہم پشاور میں رونما ہونے والے اس دلخراش واقعہ کے بعد غیرملکی خریداروں کی تعداد میں کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔



منتظمین اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان نمائش کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاسوں میں بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ملک کی موجودہ صورتحال اس طرح کے میگا ایونٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی تاہم وزارت تجارت کی جانب سے یہ دلیل دی گئی کہ نمائش تسلسل کے ساتھ منعقد نہ کی گئی تو اس کی عالمی اہمیت ختم ہوجائیگی ۔ ایکسپو پاکستان نمائش میں تجارتی نمائش میں 61 ملکوں سے ایک ہزار سے زائد غیرملکی خریدار شرکت کررہے ہیں نمائش کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں 4روز ہ نمائش کا افتتاح صدر پاکستان ممنون حسین 25ستمبر کو گورنر ہائوس کراچی میں منعقدہ تقریب میں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔