عمران خان نے نواز شریف کے بغض میں ملک دشمنی کی ترجمان مسلم لیگ ن
عمران خان نے نوازشریف اورشہبازشریف کے بغض میں ملک دشمنی کی، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوازشریف اور شہبازشریف کے بغض میں ملک دشمنی کی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کا ووٹ چوری ہوئے آج ایک سال ہو گیا لیکن وزیراعظم ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے، ہم نے جو ملک چھوڑا اس میں سی پیک تھا، ملک 5.8 کی شرح سے ترقی کررہا تھا، ایک سال میں بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی آیا ہے، عمران خان کنٹینر پر کہتے تھے کہ پاکستان نے 60 سال میں 6 ہزار ارب کا قرضہ لیا لیکن اس حکومت نےایک سال میں 7600ارب روپےکاقرضہ لیا، گیس میں 200 اور بجلی کے نرخوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی 3 فیصد سے آج 10.3 فیصد پر آگئی ہے۔ ایک سال کے اندر حکومتی اخراجات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال میں شرح سود 5.25 سے بڑھ کر 13.75 فیصد ہوگئی ہے۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ایک یونیورسٹی،اسپتال اور ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی، وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بننی تھی اس میں کتنے طلبہ نے داخلہ لیا؟، کہاں گیا وہ قرضہ، کہاں ہیں وہ منصوبے، اگرکفایت شعاری ہورہی ہےتوحکومتی اخراجات میں 18فیصداضافہ کیسےہوا، یہ پیسہ پاکستان کےعوام کےبچوں کی صحت اور تعلیم پر خرچ ہونا تھا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ حکمران چور ہوں تو لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس وصولی کے ہدف میں 600 ارب کا خسارہ ہے، ڈالر ایک سال میں 160 روپے پر پہنچ چکا ہے، حکومت نے مہنگائی میں اضافے اور قرضے لینے کا ریکارڈ بنایا، پاکستان کی تاریخ میں جتنی حکومتیں آئیں ان میں ایسی نالائق حکومت کوئی نہیں آئی۔ چور اور ڈاکو کا چورن بیچنے والے بتائیں منی لانڈرنگ کے کتنے پیسے واپس آئے۔ ایک سال میں 15لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے، نوکری ملی تو آئی ایم ایف کی ٹیم کو اور اگر گھرملا تو بنی گالہ کا گھر ریگولرائز ہوا۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ،نیب اور حکومتی ریکارڈ پر حکومت کا قبضہ ہے، عمران خان نے نواز شریف اور شہباز شریف کے بغض میں ملک دشمنی کی، چور اور ڈاکوں کا چورن بیچنے والے بتائیں منی لانڈرنگ کے کتنے پیسے واپس آئے۔