ایل این جی درآمد کے لیے فوٹوکو جیٹی کو اپ گریڈ کرنے کی اجازت طلب

فوٹوکو نے اپنی موجودہ QP-1 جیٹی کی توسیع و اپ گریڈیشن کے لیے اتھارٹی سے عبوری این او سی کی درخواست کردی


Business Reporter September 23, 2013
فوٹوکو ٹرمینل پر موجودہ لوڈنگ پلیٹ فارم پر ہی ایل این جی ان لوڈنگ آرم نصب کیا جائے گا۔فوٹو: فائل

GILGIT: فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (فوٹو کو) نے پورٹ قاسم اتھارٹی سے فوٹوکو جیٹی کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ایل این جی کی درآمد کیلیے اپ گریڈ کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق فوٹوکو نے اپنی موجودہ QP-1 جیٹی کی توسیع و اپ گریڈیشن کے لیے اتھارٹی سے عبوری این او سی کی درخواست کردی ہے جس کی منظوری کے بعد جیٹی کے ذریعے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ایل این جی کی درآمد کے لیے پراجیکٹ کیا جائے گا۔ مجوزہ پراجیکٹ 3.5ملین ٹن یا 500ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی سالانہ ہینڈل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا اور ٹرمینل پر کیو فلیکس سائز کے ایل این جی کیریئرز لنگر انداز ہوسکیں گے۔پراجیکٹ کے تحت موجودہ نیوی گیشن چینل کو 200 سے 300میٹر تک چوڑا کیا جائے گا، فوٹوکو ٹرمینل پر موجودہ لوڈنگ پلیٹ فارم پر ہی ایل این جی ان لوڈنگ آرم نصب کیا جائے گا، فلوٹنگ اسٹوریج اور ری گیسفکیشن جہاز 400میٹر کے فاصلے پر لنگرانداز کیا جائے گا جسے کیو پی ون کے ساتھ ایک پائپ لائن سے منسلک کیا جائے گا اور ایل این جی کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے پائپ لائن نیٹ ورک تک پہنچایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں