غیرملکی شہریت حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ثاقب نثار

ڈیم کے لیے عوامی رقم کی نگرانی خود سپریم کورٹ کررہی ہے، سابق چیف جسٹس

ڈیم کے لیے عوامی رقم کی نگرانی خود سپریم کورٹ کررہی ہے، سابق چیف جسٹس، فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیرملکی شہریت حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، ڈیم کے لیے عوامی رقم کی نگرانی خود سپریم کورٹ کررہی ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان سے سابق گورنر خواجہ طارق رحیم، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق اور عبداللہ ملک نے ملاقات جس میں سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔


گفتگو کے دوران جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے مہمند ڈیم کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیم پر مرحلہ وار کام ہورہا ہے جب کہ تعمیر پر پیش رفت ہو رہی ہے اس پیش رفت کا جائزہ حکومت کو لینا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت سے متعلق کہا کہ وہ غیرملکی شہریت حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، میرا جینا مرنا اسی ملک کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا، ڈیم کی تعمیر کے لیے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہے، ڈیم کے لیے عوامی پیسے کی نگرانی سپریم کورٹ خود کر رہی ہے۔
Load Next Story