گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت کردی جائے آئی جی سندھ

عیسائی بستیوں، اسکولوں اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے یقینی اقدامات کیے جائیں،شاہد ندیم بلوچ

عبادت گاہوں کی باقاعدہ فہرستیں مرتب کر کے فول پروف سیکیورٹی کا منصوبہ تیار کیا جائے۔۔شاہد ندیم بلوچ۔فوٹو: فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس کوہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں گرجا گھروں ، عیسائیوں کی بستیوں ، اسکول ، دفاتر ، ہوٹل ، فاسٹ فوڈ چینز سمیت دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی پلان ترتیب دیکر فوری عملدرآمد کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے پشاور میں ہونیوالے خود کش حملوں کے تناظر میں سندھ پولیس کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ ضلع سطح پر گرجا گھروں ، عیسائی آبادیوں و دیگر اقلیتی آبادیوں اور عبادت گاہوں کی باقاعدہ فہرستیں مرتب کر کے فول پروف سیکیورٹی کا منصوبہ تیار کیا جائے۔




انھوں نے کہا کہ شر پسندی کے واقعات اور مختلف مذہبی گروہوں کے مابین فسادات کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کے لیے ضروری ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات کے جائیں اور اس سلسلے میں پولیس افسران اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حکومتی کاوشوں کو یقینی بنائیں انھوں نے پولیس کو ہدایت دیں کہ شر پسندوں اور فسادیوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے بلکہ ان کے خلاف فوری اور بروقت قانونی کارروائی کے لیے پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔
Load Next Story