صوبے کی 7 جیلوں کے گرد بم پروف دیوار بنانے کا فیصلہ
جیلوں میں مختلف کالعدم تنظیموں ، سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ ٹارگٹ کلرز قید ہیں۔
سندھ بھر کی حساس جیلوں پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر صوبے کی 7 جیلوں کے گرد بم پروف دیوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی کی سینٹرل جیل ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر ، حیدرآباد جیل ، سکھر جیل اور لاڑکانہ جیل سمیت صوبے کی 7 حساس جیلوں کے گرد بم پروف دیوار بنائی جائے گی، جیلوں میں مختلف کالعدم تنظیموں ، سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ ٹارگٹ کلرز قید ہیں ،متعدد مواقع پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے سینٹرل جیل کراچی اور ڈسٹرکٹ جیل ملیر سمیت صوبے کی دیگر جیلوں پر حملے کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں۔