سبی میں پانی كی شدید قلت سے شہری بلبلا اُٹھے

پی ایچ ای كی ناقص كاركردگی كے باعث متعدد علاقوں كے لوگ بوند بوند كو ترس گئے


Numainda Express August 18, 2019
كمشنر سبی ڈویژن نا اہل عملے كے خلاف فوری كاررروائی كریں ، مكینوں كا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

سبی شہر میں پانی كی قلت، سخت گرمی اور حبس سے ستائے لوگ پانی كے لیے در بدر كی ٹھوكریں كھا رہے ہیں اور یہاں تک گھر وں میں پینے كے لیے بھی پانی دستیاب نہیں۔

سبی میں پی ایچ ای كی ناقص كاركردگی كی بدولت اللہ آباد، غریب آباد، چمڑہ كارخانہ اور كلی در محمد ہانبھی سمیت شہر كے بیشتر علاقے گزشتہ ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں اور اہل علاقہ پانی كی بوند بوند كو ترس رہے ہیں، گھروں میں پینے كے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے جب كہ جن علاقوں میں كئی دن بعد پانی آتا ہے تو وہ بھی اتنا گندہ ہے كہ پینے كے قابل نہیں ہوتا۔

لوگ علی الصبح سے ہی پانی كی تلاش میں نكل پڑتے ہیں اور سائیكل موٹر سائیكلوں، پیدل اور گدھا ریڑھیوں پر پانی كی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں اور رات گئے تک یہی مناظر دیكھنے كو مل رہے ہیں۔

سماجی اور سیاسی تنظیموں كے رہنماؤں كا اس سلسلے میں كہنا ہے كہ اگر اتوار تک پانی كا مسئلہ حل نا كیا گیا، تو پی ایچ ای كے خلاف سخت احتجاج كیا جائے گا۔

انہوں نے كہا کہ پانی كی فراہمی عوام كا بنیادی حق ہے اور اس شدید گرمی اور حبس میں پانی كی عدم فراہمی عوام كو تڑپا تڑپا كر مارنے كے مترادف ہے، مگر افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ پی ایچ ای كے ذمہ دار آفیسران اب تک اس مسئلے پر خاموش ہیں، ہم كمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی كمشنر سبی سے معاملے كا فوری نوٹس لینے كی اپیل کرتے ہیں اور نا اہل عملے كے خلاف فوری كاررروائی كریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں