پولیس کو کروڑوں روپے کے ’پنیرچور‘ کی تلاش
کینیڈا میں ایک شخص نے 187,000 ڈالر مالیت کا قیمتی پنیر چرالیا جو اپنی منزل کی بجائے کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوا
کینیڈا میں میں پولیس کو ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو کروڑوں روپے کا قیمتی پنیر لے اڑا ہے اور اس نے ٹرک بھر کر پنیر کسی نامعلوم جگہ پہنچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اونٹاریو میں پنیر بنانےوالی کمپنی کے دفتر میں ایک شخص صبح سویرے پہنچا اور اس نے مکمل کاغذات دکھائے جن سے ثابت ہورہا تھا کہ اعلیٰ درجے کے پنیر کی اتنی مقدار نیوبرنس وِک میں ایک جگہ لےجانی ہے۔
وہ شخص اپنے ساتھ ایک ٹرک لے کر آیا تھا جس میں پنیر رکھا گیا اور مطلوبہ مقدار پوری ہونے پر وہ شخص پنیر لے کر روانہ ہوگیا۔ تاہم مقررہ وقت گزرجانےکے باوجود بھی پنیر اس مقام پر نہیں پہنچا جو کاغذات پر درج تھا۔
بعد ازاں تفتیش سے معلوم ہوا کہ پنیر لے جانے کے تمام کاغذات جعلی تھے اور پنیر اپنے مقام پر نہیں پہنچا ہے۔ کمپنی نے پنیر کی تفصیل نہیں بتائی لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ اس کی مالیت ایک لاکھ ستاسی ہزار ڈالر تھی۔