ڈگری انتظامیہ کی نا اہلی تعلقہ اسپتال کا آپریشن تھیٹر غیرفعال

ایک برس قبل مخدوش حالت کے باعث بند کیا گیا تھا، عوام شدید پریشان، وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ


Nama Nigar September 23, 2013
ہر ماہ تعلقہ اسپتال میں 100 سے زائد آپریشن اور ڈلیوری کے کیس ہوتے تھے، اب یہ سہولت میسر نہیں۔فوٹو:فائل

ڈگری تعلقہ اسپتال کا آپریشن تھیٹر ایک سال گزرنے کے باوجود اب تک فعال نہ ہوسکا، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس آپریشن تھیٹر کو مخدوش حالت کے باعث بند کردیا گیا تھا اور اس کی نئی چھت ڈالی گئی بعدازاں ٹھیکیداروں کے تنازع کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے آپریشن تھیٹر جوں کا توں ہے، اسے قابل استعمال بنانے کے لیے نہ تو اسپتال انتظامیہ اور نہ ضلعی صحت انتظامیہ نے دلچسپی لی ہے جس کے باعث عوام اس وقت شدید پریشان ہیں، گائنی، جنرل سرجری اور ایمرجنسی کے آپریشن مکمل طور پر بند ہیں۔



ہر ماہ تعلقہ اسپتال میں 100 سے زائد آپریشن اور ڈلیوری کے کیس ہوتے تھے، اب یہ سہولت میسر نہیں۔ واضح رہے کہ اکثر و بیشتر ڈاکٹر تعلقہ اسپتال میں ڈیوٹی کے بعد اپنے نجی اسپتالوں میں ہی ہوتے ہیں اور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے متعلقہ حکام بالا اور خصوصاً صوبائی وزیر صحت کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں