ٹنڈوباگو مویشی چھیننے کی کوشش مزاحمت پر 2 بیوپاری زخمی
واقعے کے خلاف گرگیز برادری کا جھڈو روڈ پر دھرنا، ٹریفک معطل، 3 ملزمان گرفتار
ٹنڈوباگو جھڈو روڈ پر مویشیوں کے تاجروں پر مسلح ملزمان کا حملہ، مویشی چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر 2 تاجروں کو شدید زخمی کر دیا۔
واقعے کے خلاف تاجروں کا دھرنا، روڈ بلاک۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوباگو جھڈو روڈ پر سانگی مچھرائو ریگیولیٹر کے مقام پر تھرپارکر سے گائوں سونو گرگیز جانے والے مویشیوں کے قافلے پر مسلح ملزمان نے حملہ کر کے گائیں چھیننے کی کوشش کی تاہم تاجروں کی مزاحمت پر مسلح ملزمان نے بندوق کے بٹ اور کلہاڑیوں کے وار کر کے مویشی تاجر رسول بخش اور عنایت کو شدید زخمی کر دیا، زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ٹنڈوباگو لایا گیا۔ جہاں سے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد روانہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب پنگریو پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف گرگیز برادری کے سیکڑوں افراد نے امیر علی گرگیز، مراد اور نبی بخش گرگیز کی قیادت میں سانگی مچھرائو ریگیولیٹر کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے ٹنڈوباگوجھڈو روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے دھرنا دیا، 2 گھنٹوں کے دھرنے کے دوران دونوں اطراف ٹریفک معطل رہی۔ پنگریو پولیس نے مویشی چھیننے اور تاجروں کو زخمی کرنے کے الزام میں ایک نامزد ملزم منظور چانڈیو سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔