نوابشاہ میں جعلی مشروبات تیار کرنیکی فیکٹریاں کھل گئیں

مشہور برانڈز کے جعلی لیبل لگا کر مختلف شہروں میں سپلائی، صحت کیلیے خطرناک

کھاد و فصلوں کے کیمیکل ملائے جاتے ہیں، پولیس و ڈیلرز کے ملوث ہونیکا انکشاف۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
نوابشاہ کے مختلف علاقوں میں جعلی مشروبات کی فیکٹریاں قائم۔ پولیس سرپرستی میں مشہور برانڈز کی جعلی لیبل لگا کر مشروبات تیار کی جانے لگیں۔

نوابشاہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، دادو اور دیگر اضلاع میں سپلائی جاری۔ شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ شہر کے مختلف علاقوں تاج کالونی، غلام حیدر شاہ کالونی، سانگھڑ روڈ ملک کالونی، غلام رسول شاہ کالونی، ایسر پورہ، سمیت دیگر علاقوں جعلی مشروبات تیار کرنے کی فیکٹریاں چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان فیکٹریوں میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے چھوٹی و بڑی بوتلیں تیار کی جاتی ہیں۔




ذرائع نے بتایا کہ ان میں زراعت و فصلوں کے لیے استعمال کی جانے والی کھاد اور دیگر خطرناک کیمیکل تیار کیے جانے والے مشروبات میں استعمال کیے جاتے ہے اور انکی پیکنگ اسی طرح کی جاتی ہے کہ کسی کو شک بھی نہیں گزرتا، ذرائع نے بتایا کہ جعلی مشروبات نوابشاہ کے چند سپر اسٹورز کے علاوہ شہر کے تمام ہوٹلوں، جنرل اسٹورز اور سپر اسٹورز پر بھی سپلائی کی جاتی ہے جبکہ مشہور برانڈز کے چند لالچی ڈیلرز بھی اس گھنائونے کام میں ملوث ہے۔ مشروبات کے استعمال سے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی مشروبات بنانے اور فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائیں اور جعلی مشروبات کی فیکٹریوں کو بند کرایا جائے۔
Load Next Story