قاضی احمد رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف جسقم کی بھوک ہڑتال

بھوک ہڑتالی کیمپ میں مرکزی رہنما مقصود خان قریشی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

جھوٹے مقدمات ختم کرکے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔فوٹو:فائل

جسقم کے گرفتار رہنما ڈاکٹر اللہ رکھیو کلہوڑو و دیگر رہنمائوں کی رہائی کے لیے جسقم قاضی احمد کی جانب سے قومی شاہراہ پر بھوک ہڑتال کی گئی۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں مرکزی رہنما مقصود خان قریشی سیت مختلف قوم پرست پارٹیوں و سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔




اس موقع پر مقصود خان قریشی، ڈاڈو مہر، اسلم سوڈھر، ساجن کمہار و دیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈاکٹر اللہ رکھیو کلہوڑو اور دیگر کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، ایسے مقدمات ہمیں اپنی منزل کی طرف پہنچنے سے روک نہیں سکتے۔ انھوں نے جھوٹے مقدمات ختم کرکے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story