مستقل نہ کرنے پر سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ کا مظاہرہ

پی ٹی اے اورایکشن کمیٹی کا حکومت سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ،مظاہرین کی ہڑتال کی دھمکی


Express News Desk September 23, 2013
سندھ اسمبلی سے بل پاس ہونے کے باوجود کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو ریگولر نہیں کیا گیا۔فوٹو:فائل

سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ کا ریگولر نہ کرنے اور 15 فیصد تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اور ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق 2010 میںکنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو ریگولر نہ کرنے اور 15 فیصد تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر بہادر تالپور، جنرل سیکریٹری مہر حسن آریسر اور ایکشن کمیٹی کے نمائندوں فدا حسن درس، حبیب اللہ سومرو، محمد قاسم سومرو ودیگر نے غریب آباد اسکول سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔



ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نمائندوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے بل پاس ہونے کے باوجود کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو ریگولر نہیں کیا گیا اور 15 فیصد تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں