’پلانٹ فار پاکستان‘ شجر کاری مہم کا آغازہوگیا
وزیر خارجہ، وزیرداخلہ نے مہم کاافتتاح کیا، دوران تقریب10ہزار پودے لگائے گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے لان میں پلانٹ فار پاکستان شجر کاری کی خصوصی مہم کے تحت پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔
وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان اور بلین ٹری منصوبے کے تحت 10 ارب درخت لگائے جائیں گے جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانا ہے۔ شاہراہ کشمیر پر شجرکاری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران 10ہزار پودے لگائے گئے۔ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم اور عدالت میں لڑوں گا۔ فروغ نسیم نے وزارت قانون کے لان میں 2پودے لگاکرشجر کاری کی۔
وفاقی وزیرخسرو بختیار نے وزارت منصوبہ بندی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا، خسرو بختیار نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، شجر کاری مہم میں جتنا فعال کردار ادا کریں گے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل اتنا ہی محفوظ اور صحت مند ہو گا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پارلیمنٹ لاجز کے فرنٹ لان میں پھل دار پودا لگایا۔ مشیر تجارت نے کہاکہ پلانٹ اے فروٹ ٹری کے تحت شجر کاری مہم میں نیوٹریشن کا پہلو اہم ہے جس کا مقصد عوام میں نان کمرشل فروٹ ٹری لگانے کا رجحان اجاگر کرناہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کلین گرین پروگرام کے تحت ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم سے درپیش موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پمز اسپتال میں شجر کاری مہم کے موقع پر گفتگو میں معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ شجر کاری صدقہ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے،شجرکاری مہم میں ہر پاکستانی کم ازکم 2 پودے لگا کر اپنی آئندہ نسل کا تحفظ یقینی بنائے۔