آسٹریلوی ٹیم میں ’انتشار‘ میرے ’انکار‘ سے ہوا ہسی
کلارک کی دعوت بچوں کو ساتھ لانے کی ممانعت کی وجہ سے ٹھکرائی تھی،سابق ٹیسٹ اسٹار
KALASH:
سابق ٹیسٹ اسٹار مائیکل ہسی نے انکشاف کیا ہے کہ کلارک کی جانب سے میرے اعزاز میں کشتی پردی جانے والی الوداعی پارٹی میں شرکت سے میرا انکار ٹیم میں انتشار کی وجہ بنا۔
میرے اس فیصلے کی وجہ سے پلیئرز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوئیں اور ٹیم میں اختلافات بڑھے، اس کے علاوہ وہ سائمن کیٹچ اور کلارک کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں بھی خود کو قصور وار گردانتے ہیں، کوریئر میل کی رپورٹ کے مطابق مائیکل ہسی کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر کے اختتامی ٹیسٹ کے دوران دی جانے والی پارٹی میں شرکت کے لیے مجھے مدعوکیاگیا تھا، اس تقریب کا انتظام کپتان مائیکل کلارک نے کیا تھا، جس کیلیے کشتی آسٹریلین میڈیا کے مغل جیمز پیکر نے فراہم کی تھی، تاہم اس میں حفاظتی نقطہ نظر سے بچوں کو لانے کی ممانعت کردی گئی تھی جو میرے انکار کی اصل وجہ تھی، میں یہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتا تھا۔
میں نے یہ بات ٹیم منیجر گیون ڈوے تک پہنچادی تھی، تاہم میرے بعد پیٹر سڈل اور ناتھن لیون نے بھی کشتی پارٹی میں جانے سے انکار کردیا، اس پر مائیکل ہسی نے کہا کہ چند اور پلیئرز جن میں خاص کر شین واٹسن بھی شامل تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ پارٹی میرے بغیر منعقد ہو، انھوں نے کپتان کلارک سے اپنے تنازعات میں اس کو بھی شامل رکھا ہے، اسی طرح کیٹچ اور کلارک کے درمیان جھگڑے کا بھی میں خود کو ذمے دار سمجھتا ہوں کیونکہ ٹیم کا گانا گانے میں تاخیر میری وجہ سے ہوئی تھی، جس پر کٹیچ نے سارا غصہ کلارک پر اتاردیا تھا، ہسی نے کہا کہ یہ تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ پلیئرز کے درمیان رابطے کا فقدان اور اعتماد کی کمی ٹیم میں انتشار کا سبب بنی تھی۔