کنٹریکٹ فہرست بھارت کا ’ اے ‘ کرکٹرز کی چھٹی کرنے کا منصوبہ

سی کیٹیگری ختم ہوجائے گی، انٹرنیشنل پلیئرزکو ہی اے اور بی گریڈ ملے گا


Sports Desk September 23, 2013
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ کے اسٹرکچر میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔فوٹو: فائل

بھارت نے 'اے' کرکٹرز کو کنٹریکٹ لسٹ سے آئوٹ کرنے کا منصوبہ بنالیا، سی کیٹیگری کا ہی خاتمہ کردیا جائے گا، صرف انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو اے اور بی گریڈ ملے گا، معاوضوں میں بھی اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ کے اسٹرکچر میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، جس میں نچلے گریڈ پر بجلیاں گرائی جانے کا امکان ہے۔ موجودہ کنٹریکٹ سسٹم کے تحت تین گریڈ اے ، بی اور سی ہیں، جس کے تحت پلیئرز ایک کروڑ، 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے معاوضہ حاصل کرتے ہیں مگر نئے منصوبے کے تحت اے گریڈ کے پلیئر کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے، نئے کنٹریکٹس کا اعلان 29 ستمبر کو شیڈول بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر ہوگا۔ بی سی سی آئی کے موجودہ صدر این سری نواسن جب سیکریٹری تھے اس وقت ڈی گریڈ ختم کردیا گیا تھا جس میں شامل پلیئرز کو 15 لاکھ روپے دیے جاتے تھے اب سی گریڈ کو بھی ختم کرنے کا پلان تیار ہوچکا ہے۔



بی سی سی آئی کے ایک ٹاپ آفیشل کا کہنا ہے کہ پلیئرز ان دنوں اس سے بھی زیادہ رقم کما لیتے ہیں جوکہ بورڈ آئی پی ایل سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو دیا کرتا تھا۔ کنٹریکٹ کی رقم ایک کھلاڑی کی کوشش کیلیے انعام سمجھا جاتی ہے مگر آئی پی ایل آنے کے بعد تمام صورتحال تبدیل ہوچکی ہے، کنٹریکٹس صرف موجودہ بھارتی پلیئرز کو دیے جائیں گے، اے پلیئرز اس میں شامل نہیں ہوں گے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ان گریڈز میں شامل کیا جائے گا جو بھی پلیئر انٹرنیشنل ڈیبیو کرے گا وہ خودکار طریقے کے ذریعے اس کا حصہ بن جائے گا۔نئے کنٹریکٹس بورڈ کے صدر، چیئرمین آف سلیکٹراور بی سی سی آئی کے سیکریٹری کی باہمی رضامند ی سے جاری کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں