رینکنگ اسنوکر ان سیڈڈ عامر طارق کی کوارٹر فائنل میں رسائی

محمد آصف اور خرم آغا نے بھی راؤنڈ 8 میں جگہ بنالی، حمزہ اکبر کو ناکامی کا سامنا


Sports Reporter September 23, 2013
ٹاپ سیڈعمران شہزاد اور اور دفاعی چیمپئن اسجد اقبال بھی جیت گئے۔ فوٹو: فائل

عالمی چیمپئن محمد آصف، سابق قومی چیمپئن خرم آغا اور ان سیڈڈعامر طارق تیسری قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

لیگ مقابلوں میں قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو شکست کا سامنا، ٹاپ سیڈعمران شہزاد اور اور دفاعی چیمپئن اسجد اقبال بھی جیت گئے،پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے تحت مقامی ہوٹل میں جاری اس چیمپئن شپ کے لیگ مقابلوں میں تیسرے روز اتوار کو گروپ بی میں شامل عالمی چیمپئن اورسیڈ7 محمد آصف (پنجاب) نے محمد ماجد علی(پنجاب) کو4-0 سے زیر کرکے مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں شرکت یقینی بنالی،اسی گروپ میں شامل قومی جونیئر نمبر2عامر طارق (پنجاب) نے پنجاب ہی کے عامر رشید کو4-2سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،گروپ اے میں خرم حسین آغا اپنے حریف ایاز خان(اسلام آباد) کو4-3 سے قابو کرکے ناک آئوٹ مرحلہ میں پہنچ گئے، شرجیل محمود(کے پی کے) نے قومی چیمپئن اور سیڈ3حمزہ اکبر(پنجاب) کو4-2سے شکست دیدی۔



دیگر مقابلوں میںٹاپ سیڈعمران شہزاد(پنجاب) نے سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف(پنجاب) کو4-2سے،اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے سیڈ2اسجد اقبال(پنجاب) نے محمد ماجد علی کو4-2سے،ایاز خان(اسلام آباد) نے محمد جاوید(پنجاب) کو4-3،محمد بلال(پنجاب) نے محمد اشتیاق(سندھ) کو4-1سے،عمیر عالم(سندھ) نے محسن امین(پنجاب) کو4-1سے،سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف(پنجاب) نے ابو صائم (پنجاب)کو4-2سے، عبدالستار(سندھ) نے شرجیل محمود(کے پی کے) کو 4-1سے، فرحان نور(پنجاب) نے محمد سجاد( پنجاب) کو4-2سے،محمد بلال(پنجاب) نے بابر مسیح(پنجاب) کو4-1سے،عامر رشید (پنجاب) نے سابق قومی چیمپئن نوین پروانی(سندھ) کو4-1سے،سلطان محمد(سندھ) نے سہیل شہزاد(سندھ) کو4-2سے، سیڈ4شاہد آفتاب(پنجاب) نے فرحان نور(پنجاب) کو4-1سے اور عمیر عالم(سندھ) نے سہیل شہزاد کو4-0سے ہرا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔