سابق انگلش کرکٹر ایلین 101 برس میں بھی ہشاش بشاش

ماضی میں جاسوس بھی رہنے والی خاتون کتاب پڑھنے کیلیے چشمے کی محتاج بھی نہیں


Sports Desk September 23, 2013
میں نے گالف کھیلنے کے دوران اپنے دوست کے مشورے پر ’یوگا‘ بھی شروع کردیا ہے۔ایلین۔ فوٹو: فائل

ماضی میں انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی خاتون کرکٹر اور جاسوس ایلین ایش 101 برس کی عمر کو پہننے کے باوجود ہشاش بشاش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے گالف کھیلنے کے دوران اپنے دوست کے مشورے پر 'یوگا' بھی شروع کردیا ہے، عمر کی سنچری مکمل کرنے کے باوجود 'سپر فٹ' ایلین نے کہا کہ اب مجھے یوگا کیے بغیر سکون نہیں ملتا۔



اس کے علاوہ باغبانی بھی کرتی ہیں، پیلے رنگ کی گاڑی ڈرائیو کرنیوالی ایلین بغیر چشمے کے کتب بینی بھی کرلیتی ہیں، دنیا میں بپا ہونے والی دو عالمی جنگوں کو دیکھنے والی ایلین انگلینڈ کیلیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ برطانوی ایجنسی ایم آئی سکس کیلیے بھی کام کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں