جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا

بی اے، بی ایس سی اور بی کام ریگولر کے طلبا اپنے متعلقہ کالجوں میں امتحانی فارم 10 اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں


Staff Reporter September 23, 2013
شاہانہ عروج کاظمی اور مجیب احمد کے اعزاز میں اکیڈمک ریفرنس منعقد ہوگا۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے تحت بی اے ،بی کام پرائیویٹ اور بی اوایل کے طلبا امتحانی فارم 14 اکتوبر تک پر جمع کراسکتے ہیں۔

بی اے سال اول دوئم کی فیس2800 روپے اور کمبائنڈ کی فیس5 ہزار روپے ہے، بی کام سال اول دوئم کی فیس3400 روپے اور کمبائنڈ کی فیس6 ہزار روپے ہے۔ جامعہ کراچی کے تحت بی اے، بی ایس سی اور بی کام ریگولر کے طلبا اپنے متعلقہ کالجوں میں امتحانی فارم 10 اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ جامعہ کراچی کے تحت بی اے، بی کام ،بی اوایل کے پرائیویٹ طلبا اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے طلبا رجسٹریشن فارم آج تک جمع کراسکتے ہیں۔



رجسٹرار جامعہ کراچی ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق سینڈیکیٹ جامعہ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ،اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے۔ جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحان 2013 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جامعہ کراچی کے سابق رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اور مجیب احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ جیولوجی کی علمی خدمات کے اعتراف میں اکیڈمک ریفرنس جمعرات 26 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں