صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا
صدر عارف علوی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کی شام 5 بجے شروع ہوگا جس سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 2 ستمبر کو طلب کیا ہے جو شام 4 بجے شروع ہوگا۔
موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال 13 اگست کو ختم ہوگیا ہے۔ آئینی طور پر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر کا مشترکہ اجلاس سے خطاب ضروری ہوتا ہے۔