شرجیل خان کا اسپاٹ فکسنگ کی سزا بھگتنے کے بعد اعتراف جرم

پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہلخانہ سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، شرجیل خان


Sports Desk August 19, 2019
ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، شرجیل خان فوٹو: ایکسپریس

کرکٹر شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ کی سزا بھگتنے کے بعد اعتراف جرم کرتے ہوئے کرکٹ میں واپسی کے لیے پی سی بی کی تمام شرائط پوری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی، اوپنر کو کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا، ری ہیب پروگرام کے مطابق انہیں اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا، سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کیساتھ بھی ایک نشست رکھنی ہوگی۔

اب تک اپنے بے گناہ ہونے پر اصرار کرنے والے شرجیل خان کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہلخانہ سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، میرے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔ تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انہیں وقتی فائدہ دے سکتی مگر اس کے نتائج پورے کیرئیر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

پی سی بی کے ڈائریکٹرسکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے ملاقات میں اپنے کئے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے، بورڈ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

شرجیل خان پر پی ایس ایل 2 میں اسپاٹ فکسنگ پر پابندی لگادی گئی تھی۔ شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہوئی جس کے بعد اب وہ ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہش مند ہیں۔ تاہم اس کے لیے انہیں ری ہیب ہروگرام مکمل کرنا ضروری یے ۔ طریقہ کار کے مطابق انہیں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ سب سے معافی مانگنا پڑے گی۔مخلتف لیکچرز کا حصہ بھی بننا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں