مقبوضہ کشمیر بے گناہوں کی شہادت اور کرفیو کیخلاف مظاہرے
وادی میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں محصور، 18افراد زخمی، درجنوں نوجوانوں گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں اور قصبہ شوپیاں میں مسلسل کرفیو کیخلاف وادی بھر میں ہڑتال اورمظاہرے کیے گئے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
کئی علاقوں میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، فائرنگ اور پتھرائو کے نتیجے میں 18افراد زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا، حریت قائدین بدستورنظر بند ہیں، شوپیاں میں کرفیو جاری ہے جس سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اورلاٹھی چارج کے علاوہ فائرنگ بھی کی گئی جبکہ مظاہرین نے جواباً پتھرائو کیا۔ سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق سمیت تمام حریت رہنما بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور سید علی گیلانی کے داماد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق محمد یاسین ملک شوپیاں میں مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی کمی کا سامنا کرنے والے لوگوں کیلیے امدادی سامان لے کر جارہے تھے۔یاسین ملک کے ساتھ بشیر احمد بٹ ، شوکت احمد بخشی اور شیخ عبدالرشید سمیت متعدد رہنمائوں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیاجنہیں بعد میں پامپور تھانے میں نظر بند کردیا گیا۔ ادھر بھارتی پولیس نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کو سرینگر میں گرفتارکر لیا گیا۔