پختونخوا حکومت اقلیتوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی فضل الرحمن

کوئی مذہب عبادت گاہوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا،سربراہ جے یو آئی (ف)


News Agencies September 23, 2013
پشاور جیسے واقعات سے صرف قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ فضل الرحمن نے پشاور گرجا گھر میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا یہ واقعہ وطن عزیز کے خلاف ایک گہری سازش ہے، کوئی مذہب عبادت گاہوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا اور ایسے واقعات سے صرف قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔



مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی اقلیتوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں