وزارت پورٹس اینڈ شپنگ میں سوا کروڑ روپے کی بے ضابطگی کا انکشاف
پاکستان میرین اکیڈیمی کراچی کی انتظامیہ نے ملازمین سے یوٹیلٹی بل کم وصول کیا،رپورٹ
پاکستان میرین اکیڈیمی کراچی میں پانی و بجلی کے یوٹیلٹی بلزکی عدم ادائیگی پر وزارت پورٹس اینڈ شپنگ میں ایک کروڑ29لاکھ 96 ہزار روپے کی مالی بے ضابطگی کاانکشاف ہوا ہے ۔
آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ برائے 2012-13 میں انکشاف ہواہے کہ پاکستان میرین اکیڈیمی کراچی کی انتظامیہ نے اکیڈیمی کے احاطے میں واقع کالونی میں ملازمین کو رہائشی سہولت فراہم کی تھی لیکن وہاں مکانات و یافلیٹس میںکو ئی علیحدہ سے پانی یاگیس کامیٹرنصب نہیںکیاگیااورکالونی کے رہائشیوںکوٹیلی فون ایکسٹینشنزبھیPABXایکسچینج کے ذریعے فراہم کی گئی۔علاوہ ازیں رہائش پذیرملازمین سے اصل استعمال شدہ یوٹیلٹی بلوںکے واجبات بھی وصول نہیںکیے گئے۔
2011-12کے دوران رہائشیوںسے اکیڈیمی انتظامیہ نے اصل رقم ایک کروڑ29لاکھ 96 ہزارروپے جمع کرانے کے بجائے صرف گیس بل کی مد میں معمولی سی رقم 7 لاکھ 38ہزارروپے وصول کی ۔اس سلسلے میں آڈٹ حکام کاکہناہے کہ پانی وٹیلی فون استعمال کی رقم وصول نہیںکی گئی ہے اورگیس کی مدمیںبھی جو رقم وصول کی گئی ہے وہ انتہائی کم ہے جس کہ سرکاری خزانہ پربے جابوجھ ہے ۔اس سلسلے میںپرنسپل اکائونٹنگ افسرکو 17دسمبر2012کو آگاہ بھی کیاگیالیکن نہ تو کو ئی مناسب جواب دیاگیااورنہ ہی ڈپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کاکو ئی اجلاس طلب کیاگیا۔اس لیے کالونی کے رہائشیوںسے اصل یوٹیلٹی چارجزکی وصولی کی ہدایت کی گئی ہے۔