پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ڈی جی ایم او

سرحدوں پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں، ڈی جی ایم او کی بریفنگ

سرحدوں پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں، ڈی جی ایم او کی بریفنگ (فوٹو: فائل)

ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان زکریا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، حاصل بزنجو سمیت دیگر شریک ہیں یہ اجلاس ان کیمرا ہو رہا ہے۔


ذرائع کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان زکریا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیرخارجہ نے بتایا کہ سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، سلامتی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی جیت ہوئی۔

ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل نعمان زکریا کی لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بھارتی کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں اور سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال سے کمیٹی ارکان کو آگاہ کیا۔

ڈی جی ایم او نے سرحدوں پر پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرز پر فوج کے اضافی دستے تعینات ہیں اور پاک افواج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
Load Next Story