ارسلان افتخارکیس نیب سے واپس تحقیقات شعیب سڈل کو سونپ دی

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے الزامات کی انکوائری تحقیقاتی کمیشن کو...


ویب ڈیسک August 30, 2012
عدالت نے نیا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے الزامات کی انکوائری تحقیقاتی کمیشن کو منتقل کر دی ہے۔ فوٹو فائل

لاہور: ارسلان افتخار کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے نیب سے تحقیقات واپس لر کرسابق پولیس آفیسر شعیب سڈل کو سونپ دیں۔

جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گذشتہ سماعت کے دوران ارسلان افتخار کے وکیل سردار اسحاق اور ملک ریاض کے وکیل زاہد حسین بخاری کے دلائل مکمل ہونے پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے اٹارنی جنرل عرفان قادر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک ریاض کے وکیل کے طور پر پیش ہوتے رہے ہیں، عدالت نے فیصلے مزید لکھا کہ اٹارنی جنرل نے احکامات سے تجاوز کرتے ہوئے نیب پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے الزامات کی انکوائری شعیب سڈل کے تحقیقاتی کمیشن کو سونپ دی ہے، کمیشن حکم ملنے کے 30روز کے اندر اپنی انکوائری مکمل کرے گا۔

عدالت نے ملک ریاض کے الزامات پر 14 جون کو نیب سے تحقیقات کرانے کا حکم دیا تھا، جبکہ 2 اگست کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تحقیقات کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

اس موقع پر ارسلان افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں، ہم نے تمام باتوں کے شواہد پیش کئے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ میں صرف چیف جسٹس کا بیٹا نہیں پاکستان کا شہری بھی ہوں۔

ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب سے ارسلان افتخارکیس کی تحقیقات نیب سے واپس لے کرنئے تحقیقاتی کمیشن کوسونپنے کے فیصلے پرتحفظات کا اظہارکیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کمیشن بنانا ہے تووہ انکوائری ایکٹ کےتحت بنایا جائے جس کا اختیارصرف حکومت کوہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں