نئی قومی شپنگ پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا علی زیدی
جہازوں کی بڑھتی ہوئی آمد و رفت کے پیش نظر 10 نئے ٹرمینلز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے
وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ نئی قومی شپنگ پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا جس کے نتیجے میں جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔
وہ گزشتہ روز کے پی ٹی ہیڈ آفس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کو بریفنگ دے رہے تھے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا پانچواں اجلاس میر امیر علی خان مگسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ شپنگ پالیسی موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے اور اس شپنگ پالیسی کے نتیجے میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول پی این ایس سی، کے پی ٹی اور پورٹ قاسم وغیرہ کو یکساں فائدہ ہوگا اور سب کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ جہازوں کی بڑھتی ہوئی آمد و رفت کے پیش نظر 10 نئے ٹرمینلز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس موقع پر قائمہ کمیٹی نے کے پی ٹی حکام پر ملازمتوں کے سلسلے میں کوٹا سسٹم کی مکمل پاس داری کرنے کی بھی ہدایت کی۔