ڈیفنس فیز 5 خیابان شمشیر میں کئی روز سے پانی کی فراہمی بند

پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے، شکایات کے باوجود بھی پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی ،مکین

ٹینکر مافیا فی ٹینکر 6سے 7 ہزارروپے میں فروخت کر رہاہے،پانی نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئیں گے فوٹو: فائل

ڈیفنس فیز 5 خیابان شمشیر میں کئی روز سے پانی کی فراہمی بند ہونے سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گئے۔

کراچی کے علاقہ ڈیفنس خیابان شمشیر فیز 5میں گزشتہ 20روز سے پینے کے پانی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑگیا ہے اور مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں واٹر بورڈ حکام کو کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے۔


علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پانی کے بحران کی وجہ سے علاقہ مکین پانی کی خریداری کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور ٹینکر مافیا فی ٹینکر 6سے 7 ہزار میں فروخت کر رہاہے انھوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ واٹر بورڈ کا کرپٹ مافیا اور واٹر ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے جان بوجھ کر علاقے کو پانی کی سپلائی بند کی گئی ہے اور شکایات کے باوجود پانی کی سپلائی بحال نہیں کی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہاکہ پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو علاقہ مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
Load Next Story