افغان فٹبال حکام کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

افغان حکومت سے بھی اس اسکینڈل میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف سخت ایکشن کا کہا گیا ہے۔


Sports Desk August 20, 2019
افغان حکومت سے بھی اس اسکینڈل میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف سخت ایکشن کا کہا گیا ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

KABUL,: ہیومن رائٹس واچ نے افغان فٹبال آفیشلز کیخلاف تیز رفتار اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے فیفا سے خواتین فٹبالرز کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے تمام افغان فٹبال آفیشلز کیخلاف تیز رفتار اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اس کی جانب سے افغان حکومت سے بھی اس اسکینڈل میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف سخت ایکشن کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فیفا خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد اے ایف ایف کے صدر کریم الدین کریم پر جون میں تاحیات پابندی عائد کرنے کے ساتھ ایک ملین ڈالر جرمانہ بھی کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں