محمد عامر کو ’’خود غرض‘‘ کرکٹر قرار دیا جانے لگا

کاؤنٹی میچ میں عمدہ بولنگ،شائقین کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر تنقید


Sports Reporter August 20, 2019
کاؤنٹی میچ میں عمدہ بولنگ،شائقین کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر تنقید۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے محمد عامر کو ''خود غرض'' کرکٹر قرار دیا جانے لگا۔

محمد عامر کا ایسیکس کاؤنٹی سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے چند میچز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا جس میں بعد ازاں توسیع ہوگئی،پیسر نے مینجمنٹ کی درخواست پر کینٹ کیخلاف طویل فارمیٹ کا میچ کھیلنے کی بھی حامی بھرلی۔

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے عامر نے اپنی کارکردگی سے نہ صرف مقامی بلکہ دنیا بھر کے شائقین کو متاثر کیا،انھوں نے ہر اسپیل میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے کئی غیر معمولی گیندیں کیں جس پربیٹسمین حیران اور پریشان نظر آئے، میدان میں موجود شائقین ان کی کارکردگی کو سراہتے رہے۔

ایسیکس نے اپنے اکاؤنٹ سے ان کی خطرناک گیندوں کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جنھیں بہت پسند کیا جا رہا ہے، محمد عامر نے 23اوورز میں 48رنز دے کر 4وکٹیں لیں،ان میں سے6اوورز میڈن بھی تھے۔

سوشل میڈیا پر پیسر کے حوالے سے بڑے دلچسپ تبصرے ہوتے رہے،ایک صارف نے لکھا کہ پیسر بھرپور فارم میں نظر آرہے ہیں،خاص طور پر انگلش کنڈیشنز میں وہ پاکستان ٹیم کیلیے بڑے کار آمد ہوسکتے تھے لیکن افسوس کہ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ ہی چھوڑ دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ محمد عامر نے ملک کے بجائے ٹی ٹوئنٹی لیگز سے مال کمانے کو ترجیح دی،پی سی بی کو انھیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے سے روکنا چاہیے تھا، چند صارفین نے تو ان کو خود غرض کرکٹر کا خطاب دے ڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں