’’جنرل باجوہ افغان امن عمل میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں‘‘
ملک کو داخلی،خارجی،معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھی کوشاں ہیں
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اس وقت افغان امن عمل کے تحت امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کرانے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں وہ پاکستان کو داخلی ، خارجی اور معاشی تینوں چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے29 نومبر2016کو پاک فوج کی کمان سنبھالی تو آپریشن رد الفساد کا آغاز ہوا۔ افغانستان سے دہشت گردوں کی آزادانہ نقل وحرکت روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس پر تمام تر مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے تیزی سے پیش رفت کی گئی۔
جیسے جیسے باڑ اور سرحدی قلعوں اور چوکیوں کی تعمیر مکمل ہو رہی ہے اس کے زبردست نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ مشرقی سرحد پر نریندر مودی کے مذموم عزائم ایک مسلسل چیلنج ہیں جنھیں ناکام بنانے کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرات مندانہ حکمت عملی کے نتائج کو 27/28 فروری کو دنیا دیکھ چکی ہے۔
اب مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کے کی پیدا کردہ سنگین صورت حال سے جنرل قمر جاوید باجوہ نبرد آزما ہیں اور وطن عزیز اور کشمیریوں کو اس مشکل ترین صورت حال سے نکالنے کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے پرعزم ہیں۔