بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے مشعال ملک

مودی نے کشمیر میں مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب


مودی نے کشمیر میں مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب فوٹو:فائل

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کو بھوک سے مارنا چاہتا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فوج لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنواتی ہے۔ اب وقت آگیاہے کہ پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں۔

محمد علی درانی نے کہا کہ کشمیر میں دنیا کا طویل ترین ظالمانہ مارشل لا نافذ ہے، کشمیریوں کے حقوق کابدترین استحصال کیا جارہا ہے۔

مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ساتھرا سے پریس کلب تک مارچ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں