ایل ایس ایم کی شرح نمو 10 برس کی کم ترین سطح پر آگئی
سخت مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے 2018-19 میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 3.64 فیصد رہی
لارج اسکیل مینوفیکچرنگ ( ایل ایس ایم ) انڈسٹریز کی شرح نمو مالی سال 2018-19 کے اختتام پر گر کر 3.6 فیصد کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ 10 برسوں میں پہلی بار لارج اسکیل مینوفیکچرنگ ( ایل ایس ایم ) انڈسٹریز کی شرح نمو مالی سال 2018-19 کے اختتام پر گر کر 3.6 فیصد کی سطح پر آگئی۔ تقریباً تمام بڑے سیکٹرز کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کی وجہ سے طویل مدتی معاشی زوال اور بیروزگاری کی شرح بڑھنے سے متعلق تشویش گہری ہوگئی ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس ( پی بی ایس) کے گذشتہ روز ( پیر کو) جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2019 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران بڑے پیمانے کی پیداواری صنعتوں کی پیداوار کم ہوکر 3.64 کی سطح پر آگئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی سخت مالی اور مالیاتی پالسیوں کا صنعتی شعبے پرمنفی اثر پڑا ہے۔ ایک سال کے دوران کلیدی شرح سود تقریباً دگنی ، 13.25فیصد ہوگئی ہے۔