برآمدکنندگان کا GST ریفنڈ کیلیے اسکرو اکاؤنٹ کھولنے کا مطالبہ
ایکسپورٹرز کے ایس آراو 918 کے تحت جی ایس ٹی ریفنڈ کے نئے مکینزم پر تحفظات
برآمدکنندگان نے قابل واپسی جی ایس ٹی کیلیے خصوصی اسکرو اکاؤنٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
برآمدکنندگان نے ایس آراو918 کے تحت جی ایس ٹی ریفنڈ کے نئے مکینزم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قابل واپسی جی ایس ٹی کیلیے خصوصی اسکرو اکاؤنٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ ٹاول مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے چیئرمین فرخ مقبول نے وفاقی مشیرخزانہ، مشیر تجارت وٹیکسٹائل اور چئیرمین ایف بی آر کو ارسال کردہ خط میں کیا ہے۔
خط میں کہاگیاہے کہ ایس آر او 918 کے تحت 5 زیروریٹڈ برآمدی شعبوں سے وصول کیے جانے والے 17فیصدجی ایس ٹی ریفنڈزکا نیا مکینزم ان شعبوں کے برآمدکنندگان لیے ناقابل قبول ہے۔