ایبٹ آباد 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کسی نے زبردستی زیادتی کی، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ


Numainda Express August 20, 2019
بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کسی نے زبردستی زیادتی کی، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ۔ فوٹو:فائل

اکھڑیلا میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ نواں شہر کا رہائشی نیاز ہر اتوار کو اپنے بچوں کو گھمانے کیلیے اپنے گاؤں اکھڑیلا لے جاتا تھا۔ اتوار کے روز بھی وہ حسب سابق انہیں گاؤں لے کر گیا جہاں اس کی 8 سالہ بیٹی غائب ہو گئی، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد تھانہ نواں شہر میں رپورٹ درج کرانے پہنچا تواسی وقت گاؤں سے کال آئی کہ مردہ حالت میں ویرانے سے ملی ہے۔

ڈاکٹروں نے ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کسی نے زبردستی زیادتی کی۔ اس دوران بچی کی موت واقع ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔