ایوان صدر وزیر اعظم ہاؤس سمیت سرکاری اداروں نے اربوں روپے بچائے

صدارتی سیکریٹریٹ نے 22 کروڑ 40 لاکھ، اسمبلی سیکریٹریٹ نے 63 کروڑ کی بچت کی


APP August 20, 2019
مواصلات نے 11.48 ارب کی بچت کی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 2 کروڑ بچائے

RAHIM YAR KHAN: ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، قومی اسمبلی سمیت مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں نے اربوں روپے کی بچت کی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی سیکریٹریٹ نے 22 کروڑ 40 لاکھ روپے بچت کی۔ صدر کا سیکیورٹی اسٹاف لانے اور لے جانے کیلیے اب خصوصی سی ون30 طیارے کے بجائے پاکستان ایئر فورس کی معمول کی پروازیں استعمال ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ صدر کے قافلے میں افسران و اہلکاروں کی تعداد 36 سے کم کر کے 16 کر دی گئی جس سے 58 لاکھ روپے بچت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں