سانحہ پشاور ناصر درانی نئے آئی جی خیبر پختونخوا مقرر

صوبائی حکومت نے آئی جی پولیس کیلئے وزیراعظم کو3افسران کے نام بھجوائے تھے جن میں سے ناصر درانی کے نام کی منظورری دی گئی


ویب ڈیسک September 23, 2013
ناصر درانی سہالہ پولیس کالج راولپنڈی میں بطور کمانڈنٹ فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ ڈی آئی جی راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گزشتہ روز پشاور میں پیش آنے والے سانحے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے احسان غنی کو آئی جی کے عہدے سے ہٹا کر ناصر درانی کو نیا آئی جی پولیس مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ روز ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث پشاور کے گرجا گھر میں پیش آنے سانحے کے بعد مجوزہ طریقہ کار کے تحت نئے آئی جی خیبر پختونخوا کے لئے 3 سینئر پولیس افسران ناصر درانی، نسیم الزمان اور خالد مسعود کے نام وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوائے تھے جن میں سے وزیر اعظم نے ناصر درانی کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، سابق آئی جی احسان غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ناصر درانی سہالہ پولیس کالج راولپنڈی میں بطور کمانڈنٹ فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ ڈی آئی جی راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں