پشین میں دھماکا 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

پشین کے علاقے کلی سنگر کے سرانان روڈ پر نا معلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا۔


ویب ڈیسک September 23, 2013
سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کلی سنگر کےعلاقے میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکارسمیت3زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشین کے علاقے کلی سنگر کے سرانان روڈ پر پٹرولنگ پر مامو ر پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد ایک زوردار دھماکا ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار وں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 3زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت موبائل میں 4 اہلکار موجود تھے جن میں سےہلاک ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ روڈ کے کنارے نصب بم کا دھماکا معلوم ہوتا ہے تاہم مکمل تحقیقا ت کے بعد ہی دھماکے کی اصل نوعیت کا پتہ چلایا جا سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب سے ایک سفید رنگ کی مشکوک گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔


بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ سے ثبوت جمع کرنے اور تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے سرانان روڈ کو آمدورفت کے کئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور لیوی فورسز کے اہلکاروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں