لاہورانٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلانجڑواں بھائیوں کی پہلی اور دوسری پوزیشن

اسد ممتاز نے 1047 نمبر لے کر پہلی جبکہ حافظ اسامہ اور خدیجہ ندیم نے 1038 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی

ہادیہ طاہر اور عائشہ سکندر نے 1037 نمبر لے کر سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب 61 اعشاریہ 15 فیصد رہا۔


انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کل ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 81 ہزار 258 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، جی سی یو کے اسد ممتاز نے 1047 نمبر لے کر پہلی، حافظ اسامہ اور خدیجہ ندیم نے 1038 نمبر لے کر دوسری جبکہ ہادیہ طاہر اور عائشہ سکندر نے 1037 نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، رکن قومی اسمبلی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔
Load Next Story