کراچی رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائیوں کےدوران مزید 48 ملزمان گرفتار جدید اسلحہ اور منشیات برآمد

گرفتار بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے ہے، رینجرز


ویب ڈیسک September 23, 2013
گرفتار بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے ہے، رینجرز۔ فوٹو : فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں بھتہ خوروں ، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 48 ملزمان کو گرفتار جبکہ چھپا جدید اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے سیاسی جماعت اور گینگ وار سے تعلق رکھنے والے بھتہ خوروں کی موجودگی کی اطلاع پر مہران ٹاؤن، بلوچ کالونی، حاجی مرید گوٹھ، کرنال بستی، قائد آباد، گبول پارک، تیسر ٹاون، پرانا کمہاروارہ، بنارس چوک اور آسو گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، رینجرز نے ان علاقوں میں آپریشن کے دوران 48 ملزمان گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے پرانی سبزی منڈی سکھیا گراونڈ پر چھاپہ مار کر ٹرک میں موجود پھلوں کے کریٹس میں چھپا جدید آٹومیٹک اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپہ کالعدم امن کمیٹی درویش گروپ کے ٹھکانے پر مارا گیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |