بھارتی بلے باز ویرات كوہلی بارڈر سیكیورٹی فورسز كے سفیر مقرر

میرے لئے یہ بہت اعزاز کی بات ہے اور اس سلسلے میں بی ایس ایف اہلكاروں سے ملاقات كیلئے سرحدوں پر بھی جاؤنگا، ویرات کوہلی


Online September 23, 2013
تقریب میں بھارتی وزیر داخلہ آر پی این سنگھ اور بارڈر سیکیورٹی فورس كے چیف سبھاش جوشی نے ویرات کوہلی کو فورس كا بلیز اور فلوپ ہیٹ پیش كیا۔ فوٹو : فائل

بھارتی كركٹ ٹیم كے مایہ ناز بلے باز ویرات كوہلی کو بارڈر سیكیورٹی فورسز كا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس كے مطابق نئی دہلی میں واقع پیرا ملٹری كیمپ میں منعقدہ ایک تقریب میں ویرات كوہلی كو بھارتی وزیر داخلہ آر پی این سنگھ اور بارڈر سیکیورٹی فورس كے چیف سبھاش جوشی نے فورس كا بلیز اور فلوپ ہیٹ پیش كیا، اس موقع پر ویرات كوہلی کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اور وہ اس سلسلے میں بی ایس ایف اہلكاروں سے ملاقات كے لئے سرحدوں پر بھی جائیں گے۔ انہوں نے كہا كہ میں نے اب اپنے غصے پر قابو پانا سیكھ لیا ہے اور گزشتہ ایک سال میں اس حوالے سے اپنے اندر نمایاں تبدیلی بھی محسوس كی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں