آئندہ قومی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑوں گا فوج مجھے معاف کردے حنیف عباسی

چھوٹے بھائی کو ہراساں کرکے ان کےخلاف بیان دینے کا کہا جارہا ہے، حفیف عباسی


ویب ڈیسک September 23, 2013
ایفی ڈرین کیس میں چھوٹے بھائی کو تنگ کیا جا رہا ہے اور میرے خلاف بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، حنیف عباسی۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ قومی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ فوج انہیں معاف کردے۔


ایکسپریس نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ان کے بھائی اور دیگرافراد سے ناروا سلوک کررہی ہے، ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر ساری رات بھوکا رکھا گیا اس سلسلے میں وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ ان کے بھائی کو بے بنیاد کیس میں پھنسایا جارہا ہے۔ ان کے چھوٹے بھائی کو ہراساں کرکے ان کےخلاف بیان دینے کا کہا جارہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ کبھی قومی اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑیں گے فوج انہیں معاف کردے۔


واضح رہے کہ سابق ایم این اے حنیف عباسی پر ایفیڈرین کی ادویہ کا کوٹہ مقررہ حد سے زیادہ استعمال کرنے کا الزام ہےاور انکا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ایفی ڈرین کیس میں سابق ایم این اے حنیف عباسی کے بھائی باسط عباسی اور انکی کمپنی کے مینیجر احمد بلال سمیت 9 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ حنیف عباسی متعلقہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں