زمبابوے جیسی ٹیم سے ہارنا شرمناک اور مایوس کن ہے ڈیو واٹمور

جنوبی افریقا کے خلاف بہتر ٹیم میدان میں اتارنا ہوگی جس کے لئے ٹیم میں ضروری تبدیلیاں لانا ہوں گی، ڈیو واٹمور

مصباح میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں، وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے گہرائی میں جا کر سوچتے ہیں، ڈیو واٹمور فوٹو : فائل

JOHANNESBURG:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے کہا ہے کہ زمبابوے جیسی ٹیم سے ہارنا شرمناک اور مایوس کن ہے جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف بہتر ٹیم میدان میں اتارنا ہوگی۔


ڈیو واٹمور کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف پاکستان نے بہتر کھیل پیش نہیں کیا اور وہ اس حوالے سے کسی کو موردر الزام نہیں ٹھہرانا چاہتےلیکن ٹیم نے مخالف ٹیم کے سامنے جو کھیل پیش کیا وہ قطعی طور پر فتح حاصل کرنے والا نہیں تھا۔ ڈیو واٹمور نے اپنا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈیڑھ برس محنت سے کام کیا اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے100 فیصد انصاف کر رہے ہیں۔

ڈیو واٹمور نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں نہیں اتر سکتے، نمبر ون حریف کے خلاف ٹیم کمبی نیشن بنانا ہوگا اور ٹیم میں ضروری تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مصباح میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں، وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے گہرائی میں جا کر سوچتے ہیں اور یہ سب کچھ ان کی بیٹنگ سے بھی جھلکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کی زبان اور خیالات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی لیکن وہ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
Load Next Story