ایل او سی پر اشتعال انگیزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
HYDERABAD:
پاکستان نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج اور بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ساوٴتھ ایشیا و سارک ڈیسک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور سول آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ گزشتہ روز بھارتی افواج نے ایل او سی کے ہاٹ اسپرنگ اور چیری کوٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔