بلوچستان میں ڈیمز كی كمی كے باعث لاكھوں ایكڑ فٹ پانی ضائع ہو جاتا ہے جام كمال خان

ڈیمز تعمیر كئے جائیں تو بارش اور سیلاب كے پانی كو زخیرہ كر كے زراعت کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک August 20, 2019
مناسب مقامات پر ڈیمز تعمیركئے جائیں تو بارش اور سیلاب كے پانی كو زخیرہ كر كے زراعت کے لیے بروئے کار لایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان، فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈیمز كی كمی كے باعث لاكھوں ایكڑ فٹ پانی ضائع ہو جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان كی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے كہا كہ صوبائی حكومت بلوچستان میں پانی كی كمی كو پورا كرنے كے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات كر رہی ہے اور وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل ڈیمز كو جلد تعمیر كرنے كے حوالے سے پوری طرح سنجیدہ ہے تاكہ صوبے میں پانی كی كمی سے متعلق مسائل بخوبی حل ہو سكیں۔

وزیراعلیٰ نے كہا كہ بلوچستان میں ڈیمز كی كمی كے باعث لاكھوں ایكڑ فیٹ پانی ضائع ہو جاتا ہے اگر مناسب مقامات پر ڈیمز تعمیركئیے جائیں تو بارش اور سیلاب كے پانی كو زخیرہ كر كے زراعت اور آبنوشی كے لئے بروئے كار لانے كے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی كی سطح كو بھی بہتر كیا جاسكتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے كہا كہ صوبائی حكومت وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل پانی كے منصوبوں پر جلد عملدرآمد اور اس پر جاری پیشرفت كا پوری طرح جائزہ لے رہی ہے كس ضمن میں مانگی ڈیم كی جلد تعمیر سے كوئٹہ شہر كو در پیش قلت آب كے مسئلے كو بطریق احسن حل كیا جاسكے گا جبكہ كچھی كینال كے منصوبے سے وسیع اراضی كو قابل كاشت بنانے میں موثر مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں