ڈالر کی مسلسل بے قدری کے باوجود سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 88500 روپے کا ہو گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 88 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کے روز بھی ڈالر کی قدرمیں کمی کا رحجان غالب رہا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے گھٹ کر 158 روپے59 پیسے کی سطح پر بند ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور 158 روپے90 پیسے پربند ہوئی، اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں 500 روپے اور 435 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1501 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 88 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 75 ہزار 874 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔