کراکس 1400 کلو گرام کوکین فرانس اسمگل کرنے کے الزام میں 3 اہلکار گرفتار

نیشنل گارڈز کے لیفٹیننٹ اور 2 اہلکاروں کو کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، وینزویلین وزیرداخلہ


ویب ڈیسک September 23, 2013
10 ستمبر کو وینزویلا سے پیرس پہنچے والی ایئرفرانس کی پرواز سے کوکین سے بھرے 3 درجن سے زائد سوٹ کیسز برامد ہوئے تھے. فوٹو: اے ایف پی

وینزویلا میں 1400 کلو گرام کوکین فرانس کی فضائی کمپنی کے ذریعے پیرس اسمگل کرنے کے الزام میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ نیشنل گارڈز کے لیفٹیننٹ اور 2 اہلکاروں کو 1400 کلوگرام کوکین پیرس اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کوکین کو 3 درجن سے زائد سوٹ کیسز میں رکھ کر فرانس کی فضائی کمپنی کے ذریعے پیرس اسمگل کی تھی، حکام نے ایئر فرانس کے ملوث عملے سمیت مزید گرفتاریوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی حکام نے ہفتے کو انکشاف کیا تھا کہ 10 ستمبر کو وینزویلا سے پیرس پہنچے والی ایئرفرانس کی پرواز سے کوکین سے بھرے 3 درجن سے زائد سوٹ کیسز برآمد ہوئے تھے جن میں سے کسی پر بھی مالک کا نام درج نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں