سندھ ریونیوبورڈ خدمات پر عائد صوبائی سیلز ٹیکس کی انوائس جاری کرنے کاطریقہ کار وضع

کسٹمرزکے انوائس پرایس ٹی آر این کے بجائے ایس ایس ٹی آئی کے نام سے صوبائی سیلزٹیکس چارج کریں، ایس آر بی


Staff Reporter August 21, 2019
کسٹمرزکے انوائس پرایس ٹی آر این کے بجائے ایس ایس ٹی آئی کے نام سے صوبائی سیلزٹیکس چارج کریں، ایس آر بی۔ فوٹو: فائل

سندھ ریونیوبورڈ نے ٹیکس دہندگان کی سہولت اورمختلف اداروں یا ریستوران سے حاصل کردہ خدمات پرعائد صوبائی سیلزٹیکس کی انوائس جاری کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا ہے۔

ایس آربی کے شعبہ ٹیکس پالیسی کی جانب سے منگل کوجاری ہونے والے سرکلر میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان انوائس پرایس ٹی آراین کے عنوان سے صوبائی سیلزٹیکس کی ادائیگی میں ابہام کا شکار نہ ہوں۔

ایس آر بی کی جانب سے خدمات فراہم کرنے والے اداروں کوبھی اس بات کی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ کسٹمرزکے انوائس پرایس ٹی آر این کے بجائے ایس ایس ٹی آئی کے نام سے صوبائی سیلزٹیکس چارج کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |