سلطان آف جوہرہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نے انگلینڈ کو 26 سے زیرکردیا

پاکستان کی جانب سے محمد دلبراور محمد توثیق نے2 ، 2 جب کہ ایوب علی اورمحمد سلیمان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔


ویب ڈیسک September 23, 2013
پاکسان اپنا تیسرا میچ بدھ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ ۔فوٹو: فائل

سلطان آف جوہرہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں پاکستان جونئیرٹیم نے انگلینڈ کو 2-6 سے شکست دے دی۔

ملائشیا کے شہر جوہربارو میں جاری 6 ملکی سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی فارورڈ لائن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے دونوں ہاف میں 3، 3 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے محمد دلبراور محمد توثیق نے2، 2 جب کہ ایوب علی اورمحمد سلیمان نے ایک ایک گول اسکور کیا اور قومی ٹیم کو مسلسل دوسری کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انگلش ٹیم صرف 2 گول اسکور کر سکی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ بدھ کوروایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں